سوال (3024)

ایک خواب دیکھا ہے کہ میں کسی اندھیری والی جگہ کی صفائی کر رہا ہوں، وہاں پر ایک انڈہ پڑا ہے، اس کو توڑا تو اس انڈے کے اندر سے ایک کالے رنگ کا سانپ نکلا جو اندھیرے کی وجہ سے غائب ہو گیا، ادھر ادھر دیکھا پر سانپ نظر نہیں آیا، پھر ساتھ میں ہی ایک پانی والی بالٹی تھی جب بالٹی میں دیکھا تو کوئی چیز اس بالٹی میں دیکھی ہاتھ ڈالا تو پھر وہی سانپ تھا، پھر وہ سانپ غائب ہو گیا نظر نہیں آیا میں دوبارہ اس تنگ جگہ کی صفائی کرنا شروع ہو گیا، تھوڑی دیر بعد اپنے کندھے پر کوئی نرم چیز محسوس کی اس کو وہاں سے پکڑ کر میں باہر کی جانب بھاگا ایک بابا بیسمنٹ کی طرف جا رہا تھا اس کو کہا کشمیری قمیض کے بٹن کھولو کوئی چیز ہے، اس نے کہا کہ خود کھول لو اور وہ بابا چلا گیا پھر یاد نہیں شاید میں نے اس کو چھوڑ کر اپنی قمیض کے بٹن کھولے اور قمیض اتار کر بھاگتا ہوا باہر چلا گیا جب قمیض اور بنیان اتار کر نیچے پھینک دی دیکھا تو وہی کالا سانپ تھا، اس کو دوسرے لڑکے مارنے لگے تو آگے سے پھنکارنے لگا لڑکوں نے اس کو مار دیا پھر میں نے اپنے بڑے بھائی کو کہا کہ دیکھو اس نے مجھے کہیں کاٹا تو نہیں بھائی نے دیکھا اور کہا کہ نہیں کاٹا اس کے کاٹنے کا کوئی نشان نہیں ہے۔

جواب

کسی نقصان سے بچاؤ مراد ہے۔

فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ