سوال (654)

میرے والد کے انتقال کو تین مہینے ہوئے ہیں ، میں نے خواب دیکھا ہے کہ میرے والد نے دوسری شادی کی تھی ، ہم اس سے ناراض ہوکر چلے گئے تھے ، اصل میں میرے والد کی ایک شادی ہے ، پھر خواب میں میرے سامنے پلیٹ رکھ دی جاتی ہے ، جس میں سفید چاول ، صوف اور سانپ رکھا ہوتا ہے ، سانپ چھوٹا اور ہرے کلر ہوتا ہے ، میں سانپ کو کاٹ کر کھانا کے لیے اٹھاتا ہوں ، لیکن مجھے پسند نہیں آتا ہے ، میں تھوک دیتا ہوں ، اس کے بعد پھر میرے سامنے پلیٹ رکھ دی جاتی ہے ، جس میں سفید چاول ، سالن اور سانپ کا زہر رکھ دیا جاتا ہے ، میں خوب میں زہر کو اٹھا کر پیتا ہوں ، پھر اس کو تھوک دیتا ہوں ، اس حالت میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔ اس کی کیا تعبیر ہو سکتی ہے ؟

جواب

سانپ کا گوشت کھانا دشمن پر غالب آنا ہے ، سانپ کا زہر روپیہ پیسہ ہے ۔

فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ