سوال (5345)
ایک بھائی کو کافی دیر خواب اتا رہا ہے کہ اس کے ہاتھ سے پانی والا گلاس پانی سے بھرا ہوا ٹوٹ جاتا تھا یہ مسلسل کافی دیر آتا ہے، اس کے بعد دوسرا یہ خواب آنے لگا، خواب میں دیکھتا ہوں میرے سینے پر بہت بڑا کٹ لگا ہے لیکن خون نہیں نکلتا بلکل ہر چیز صاف نظر آتی ہے دل گردے آنتیں وغیرہ اور مجھے تکلیف نہیں ہوتی البتہ میں کہیں جا رہا ہوں اور اپنے آپ کو بہت مشکل میں دیکھ رہا ہوں۔ ان دونوں کی تعبیر بتا دیں؟
جواب
اگر بھائی شادی شدہ ہیں تو ازدواجی نا چاکیاں ہوسکتی ہیں اور اگر غیر شادی شدہ ہیں تو کوئی معاملہ بنتے بنتے رہ جائے گا۔واللہ اعلم
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ