سوال (1956)

شیخ ایک شخص کا سوال ہے کہ اس نے خواب میں کسی شہید کو دیکھا ہے اور وہ شہید اس کو مسکرا کر نظم سنا رہا ہے؟ اس کی کیا تعبیر ہو سکتی ہے۔

جواب

اس نے کسی بچے سے نظم سنی ہوگی ہے۔

فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ

سائل :
نہیں شیخ اسی نے دو نظم الگ الگ سنائیں تھیں، شہید کو دیکھا پہلے وہ بہت زیادہ کھل کھلا کر ہنس رہا تھا، اس کے ساتھ کوئی خاتون تھیں جنہوں نے پیٹھ کی ہوئی تھی یا شاید پردہ تھا، پھر جس نے خواب دیکھا ہے اس نے پاس کھڑے شہید کے بھائی کو آواز دے کر پکارا کے ادھر آؤ یہ دیکھو انہیں لیکن شاید شہید کا بھائی اپنے شہید بھائی کو نہیں دیکھ پا رہا تھا، پھر جس نے خواب دیکھا شہید اچانک اس کے قریب آیا اور اسے دو الگ الگ نظم کے شعر پڑھ کر سنائے مسکراتے ہوئے۔

فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ

جواب :
وہ آدمی جو شہید ہے، معلوم ہے یا نامعلوم؟

فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ

سائل :
معلوم ہے شیخ
جواب :
اس سے جو وعدے وغیرہ کیے تھے وہ پورے کیے جائیں، یا اس نے جو وعدے دیے تھے وہ پورے کیے جائیں۔

فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ