سوال (5406)
ایک سوال ہے کہ خواب میں ایک عورت کا شوہر فوت ہو گیا ہے اور اسکی شادی اس کے شوہر کے بھائی سے کی جا رہی ہے اور لڑکیاں مہندی لگا رہی ہیں ہاتھوں پر اور لگاتے لگاتے چھوڑ گئی ہے اور دلہن انتظار کرتے کرتے تھک گئی ہے اور پھر واشروم چلی جاتی ہے اسکے بعد خواب ختم ہو جاتا ہے اسکی تعبیر بتا دیں؟
جواب
شوہر کہیں سفر کرے گا۔ یا کسی اور جگہ شفٹ ہوگا۔واللہ اعلم
باقی کا خواب تعبیر والا نہیں وہ اسی خواب کی وجہ سے بننے والی ذہنی کیفیت کی وجہ ہے۔
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ