سوال (5828)
خواب میں خود ہی بندہ شراب وغیرہ پی لے تو اس کی کیا تعبیر ہوسکتی ہے؟
جواب
کسی خلاف شرع کام میں واقع ہو سکتا ہے، بس اللہ تعالیٰ حفاظت فرمائے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
اللہ رحم کرے۔ یہ گمراہ ہونے کی علامت ہے۔
نیک صحبت اختیار کریں اور کتاب و سنت کو لازم پکڑیں۔
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ
سائل: کیا اس کا کوئی حل ہے شیخ؟
جواب: دعائیں صدقہ۔ احتیاط اور اللہ پر توکل۔۔۔
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ