سوال (6362)

ایک شخص شادی شدہ ہے اور مختلف عرصہ میں وہ دو بار خواب میں دیکھتا ہے کہ وہ اپنی سالی یعنی بیوی کی بہن جو کہ وہ بھی شادی شدہ ہے اس کو خواب میں دو دفعہ تھپڑ مار چکا ہے، ایسا اس نے خواب دیکھا، اس کے بارے میں رہنمائی فرماے، دونوں کا آپس میں کوئی اختلاف بھی نہیں ہے مطلب حسن سلوک اصل زندگی میں اچھا چل رہا ہے؟

جواب

خواب میں کسی کو تھپڑ مارنا یہ مستقبل کے کسی معاملے کی طرف اشارہ ہو سکتا ہے، آپ کو سخت کنٹرول سے کام لینا ہوگا، آنے والے دنوں میں کوئی ایسا معاملہ بن جائے، جو آپ کے لیے کٹھن ہو۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ