سوال (5784)
ایک بہن کا سوال ہے کہ خواب میں خود کو اڑتا دیکھنا کیسا ہے؟
جواب
حسب حالات اس خواب کی مختلف تعبیرات ہوتی ہیں، اگر اڑان آسانی کے ساتھ ہے تو یہ خواب اعلی مقاصد کے حصول پر دلالت کرتا ہے، باقی مختلف کیفیت کے حساب سے مختلف تعبیرات ہیں۔
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ
میں خود ہوا میں اڑنے کا خواب دیکھتا ہوں اور پہلے بھی دیکھتا تھا جو کہ بہت پر لطف ہوتا ہے۔ہمارے قریبی عزیز جو کہ ماشاءاللہ باعمل متقی آدمی ہیں انہوں نے بتایا کہ وہ بھی اسی طرح کے خواب دیکھتے تھے ان کو کسی نے بتایا کہ آپ کوئی سفر کریں گے عمرے وغیرہ کا۔ تو انہوں نے بھی عمرہ کیا اور الله نے مجھے بھی عمرہ نصیب کیا۔ اس سے مراد عام سفر بھی ہو سکتا ہے۔ اور اگر ہوا میں جہاز کی طرح اڑ رہے ہیں تو اس کی تعبیر اچھی ہے، روحانیت میں اور اخلاقیات میں ترقی کی بھی علامت ہے۔ اور اگر سیدھے کھڑی ہوئی حالت میں جا رہے ہیں تو اس کی تعبیر میں کچھ منفی ہے اور اڑتے ہوئے واپس نہیں آئے تو اس کی تعبیر زیادہ منفی ہے۔ تو اس کے لیے لنا خيرٌ ولاعدائنا شر ٌ پڑھ لیا جائے۔اور توبہ استغفار کیا جائے.
فضیلۃ الباحث محمد نعیم راشد حفظہ اللہ