سوال (2422)

ایک خواب کی تعبیر معلوم کرنی ہے؟ ایک شاگرد سے استاد ناراض ہوتا ہے، پھر شاگرد کوشش کرتا ہے کہ اسے راضی کرے، لیکن استاد ملنے کو تیار نہیں ہے، خواب میں استاد کو کافی مرتبہ دیکھتا ہے شاگرد ہاتھ ملانے کی کوشش کرتا ہے، لیکن استاد ہاتھ دور کردیتا ہے۔
اور اگنور کرتا ہے، مذکورہ خواب کی تعبیر بتائیں؟

جواب

حقیقت میں شاگرد استاد سے محبت کرتا ہے ، اور اس کی ناراضگی سے ڈرتا ہے، اسی وجہ سے اس قسم کا خواب دیکھا ہے یعنی یہ اضغاث احلام میں سے ہے،مطلب جو وہ سوچتا ہے وہی تخیلات خواب کی صورت میں ظاہر ہوئے ہیں۔

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ