سوال 6773
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
امام صاحب آپ کو معلوم ہے کہ الحمدللہ میں حافظ قرآن ہوں اور ترجمہ بھی اچھی طرح جانتا ہوں رات کو سوتے ہوئے، مسنون اذکار اور سورتیں پڑھ کے الحمدللہ سوتا ہوں کبھی کبھار ایسا ہوتا ہے کہ جب رات کو بیچ میں آنکھ کھلتی ہے یا صبح اٹھتا ہوں تو کوئی آیت میری زبان پر ہوتی ہے، کبھی وہ جہنم سے متعلق ہوتی ہے، کبھی جنت سے متعلق ہوتی ہے یا کبھی کوئی آیات خواب میں لکھی ہوئی نظر آتی ہیں یا خواب میں پڑھتا ہوں تو ان سے کیا سمجھا جائے۔ کیا ان آیات میں کوئی اشارہ ممکن ہے۔ یہ ایک بھائی کا سوال ہے؟
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
حقیقت تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے، لیکن ہمارے محدود علم کے مطابق یہ خواب اس بات کا اظہار ہے کہ ان کا دینی رجحان بہت اچھا ہے۔ ممکن ہے وہ بہت کچھ کرنا چاہتے ہوں مگر عملی طور پر وہ کوشش کرتے ہیں کہ کم سے کم کوتاہیاں ہوں۔ اللہ کے کلام سے ان کی محبت اور فکرِ آخرت کی گہرائی کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




