سوال (6332)
خواہشات کو معبود بنانے کا کیا مطلب ہے؟
جواب
کچھ لوگوں نے اپنی خواہشات کو معبود بنا رکھا ہے، اس سے مراد وہ اپنی آرزو اور خواہشات کو آگے رکھتے ہیں، مسئلہ پتا ہوتا ہے، پھر بھی اللہ تعالیٰ کے حکم کو پیچھے رکھتے ہیں، ایک تو وہ ہیں، جو مسلمان ہی نہیں ہوتے، دولت و شہرت چلی جائے گی، عمل کرنا پڑے گا، بہت سارے لوگ منافق ہوتے ہیں، عمل نہیں کرتے، خواتین میں خواہشات ہیں، ان کو پتا ہے کہ ان کا میک اپ شوہر کے ساتھ خاص ہے، غیر محرم کے لیے نہ ہو، یہ تمام خواہشات ہیں، ان کی پیروی کریں گے، تو یہ ان کا معبود بنانا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




