سوال (3593)
جب خطبہ جمعہ ہو رہا ہوتا ہے، جو خواتین گھروں میں ہوتی ہیں، وہ اپنی نماز جمعہ کا خطبہ ختم ہونے کے بعد نماز پڑھیں گی یا پہلے بھی پڑھ سکتی ہیں اور جو خواتین گھروں میں ہوتی ہیں، وہ دو رکعات پڑھیں گی یا پھر چار رکعات پڑھیں گی۔
جواب
یاد رکھیں کہ خواہ مرد یا عورت اگر وہ مسجد میں نہیں ہے تو اس نے ظہر کی نماز پڑھنی ہے ، ظہر کی نماز کا تعلق سورج ڈھلنے کے ساتھ ہے نہ کہ خطبہ جمعہ کے ساتھ ہے، لہذا سورج ڈھل گیا ہے، ظہر کا وقت ہوگیا ہے تو گھروں میں موجود خواتین ظہر کا نماز ادا کریں، جعمہ ہوگیا ہے، ابھی ہوگا، یاد رکھیں اس کا تعلق گھر میں موجود خواتین کے ساتھ نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ