سوال (3456)

مسجد میں نماز جمعہ کے بعد ایک غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی تھی، جس میں خواتین بھی شامل ہو گئیں تھی، کیا خواتین کی شرکت درست ہے؟

جواب

خواتین کا نماز جنازہ پڑھنا مشروع ہے، سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے بارے میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ نے کہا تھا کہ آپ لوگ ان کی میت کو مسجد میں لے کر کیوں نہیں آئے ہو، میں بھی نماز جنازہ پڑھ لیتی، اس سے پتا چلتا ہے کہ خواتین نماز جنازہ ادا کر سکتی ہیں، مسجد میں نماز جنازہ ہو سکتی ہے، باقی اگر خواتین نماز جنازہ پڑھ سکتی ہیں تو غائبانہ بھی پڑھ سکتی ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ