سوال (6073)
اکثر خواتین نماز پڑھ کر یا نماز کے دوران اٹھنا ہو تو جائے نماز آگے سے تھوڑا فولڈ کردیتی ہیں کہ فولڈ کرنا ضروری ہے پھر اٹھنا چاہیے؟
جواب
یہ نسل در نسل چلتا ہوا آ رہا ہے، جس کا شریعت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے، قرآن و حدیث میں ایسی کوئی بات نہیں ملتی۔ کہ آپ جائے نماز کو تھوڑا سا فولڈ کردیں، بعض لوگ یہاں تک کہتے ہیں کہ آپ جائے نماز کو فولڈ نہیں کریں گے تو شیطان اس پر نماز پڑھے گا، لیکن اس کی دلیل کسی کے پاس نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ




