سوال (5085)
خواتین کے ایک سالہ کورس میں حدیث کی مختصر کونسی کتاب شامل کی جانی چاہیے؟
جواب
مرد یا خواتین، سب کے مختصر دورانیہ کے کورس کے لیے عمدۃ الاحکام سے استفادہ کرنا زیادہ بہتر ہے۔
فضیلۃ العالم امان اللہ عاصم حفظہ اللہ
سائل: عمدۃ الاحکام صرف ترجمہ والی مارکیٹ میں موجود ہے تو اطلاع کیجیے گا؟
جواب: عمدۃ الاحکام ترجمہ مولانا حافظ محمد اسحاق حسینوی
فضیلۃ العالم سید کلیم اللہ شاہ حفظہ اللہ
سب سے پہلے اپنا ہدف واضح کریں، اس کے بعد دیکھیں کہ کس عمر کی خواتین ہیں، میریڈ ہیں، ان میریڈ ہیں، بڑی عمر کی ہیں، چھوٹی عمر کی ہیں، کیونکہ سب کے لیے الگ الگ تعلیم ہے، کیونکہ عمر کے حساب سے آداب اور فقہی احکام کا انتخاب ہوگا، سب سے پہلے اہداف کا تعین کریں، خواتین کا عمر بتائیں۔ اس کے بعد تعین کیا جا سکتا ہے۔
فضیلۃ الشیخ فیض الابرار شاہ حفظہ اللہ
ڈاکٹر صاحب نے بڑی اچھی بات کی ہے، میری رائے عمدۃ الاحکام ہے، بڑی مفید کتاب ہے، چھوٹے اور بڑے اس سے مستغنی نہیں ہو سکتے ہیں، عام اردو میں بھی ہے، اردو شرح بھی موجود ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ