سوال (5317)
خواتین کیلئے بہترین تربیتی کتاب کونسی ہے؟
جواب
حریۃ النساء اچھی کتاب ہے، بالیہ بھوپال بھی اچھی کتاب ہے، یہ شیخ نواب صدیق حسن خان کی اہلیہ کی کتاب ہے، اس طرح تعلیم النساء یا تہذیب النساء بھی دیکھنی چاہیے، اس طرح شیخ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ کی کتاب حقوق الزوجین پر ہے، وہ بھی دیکھ لینی چاہیے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ