سوال (3290)

عموماً مشاھدے میں یہ بات آئی ہے کہ جب اذان شروع ہوتی ہے، کچھ خواتین بسم اللہ پڑھ کر اپنے سر کو ڈھانپ لیتی ہیں یہ شرعاً کیسا ہے؟ رہنمائی فرمائیں۔

جواب

عورت کا سر پر دوپٹہ لینا غیر محارم کے ساتھ ہے، اذان یا تلاوت کے وقت اس طرح ادب کا اظہار کرنا یہ خود ساختہ عمل ہے، اس میں کوئی حرج نہیں ہے، اس کے فضائل یا شرعی حکم بھی نہیں ہے، باقی یہ ہے کہ اس طرح ادب کا اظہار کرنے والی عورتیں جو ہوتی ہیں، اکثر تلاوت اور نماز پڑھتی نہیں ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ