سوال (375)

کیا “اللہم صل علی محمد و آل محمد” کے الفاظ درود کے ثابت ہیں ؟

جواب

شیعہ لوگ اللھم صل علی محمد و آل محمد اس طرح پڑھتے ہیں ۔ ہم جو حدیث میں الفاظ پاتے ہیں وہ “و علی آل محمد” شاید بیچ میں علی کا مسئلہ ہے ، یہ معلوم نہیں ہے کہ وہ کیا مفھوم پہناتے ہیں ، اگر آل مراد ہے تو آل پہ تو درود ثابت ہے ، ہمارے بعض علماء نے اس طرف اشارہ کیا ہے کہ جیسے وارد ہوا ہے ، ویسے پڑھنا چاہیے ، یہ الفاظ شاید بغیر علی کے وارد نہیں ہوئے ہیں ۔ باقی احادیث کے اندر جو الفاظ وارد ہوئے ہیں ، اس کے لیے مندرجہ ذیل حدیث ملاحظہ ہو ۔
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :

“قُلْنَا:‏‏‏‏ أَوْ قَالُوا:‏‏‏‏ يَا رَسُولَ اللَّهِ، ‏‏‏‏‏‏أَمَرْتَنَا أَنْ نُصَلِّيَ عَلَيْكَ، ‏‏‏‏‏‏وَأَنْ نُسَلِّمَ عَلَيْكَ، ‏‏‏‏‏‏فَأَمَّا السَّلَامُ فَقَدْ عَرَفْنَاهُ، ‏‏‏‏‏‏فَكَيْفَ نُصَلِّي عَلَيْكَ ؟ قَالَ:‏‏‏‏ قُولُوا:‏‏‏‏ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ، ‏‏‏‏‏‏وَآلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ، ‏‏‏‏‏‏وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ، ‏‏‏‏‏‏وَآلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ”.[سنن ابي داؤد : 976]

’’ہم نے کہا یا دیگر صحابہ نے کہا : اے اللہ کے رسول ! آپ نے ہمیں حکم دیا ہے کہ ہم آپ پر درود اور سلام بھیجیں ۔ سلام بھیجنا تو ہم نے جان لیا ہے ، تو درود کیسے پڑھیں ؟ آپ نے فرمایا :’’ کہا کرو !

“اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ ۔۔۔۔۔۔۔۔ الخ”

اے اللہ ! محمد اور آل محمد پر اپنی رحمتیں نازل فرما ، جیسے کہ تو نے ابراہیم پر رحمتیں نازل فرمائیں اور محمد اور آل محمد پر اپنی برکتیں نازل فرما جیسے کہ تو نے آل ابراہیم پر اپنی برکتیں نازل فرمائیں ۔ بے شک تو تعریف کیا ہوا ، بڑی شان والا ہے‘‘۔