سوال (1926)
“المحرر فی الحدیث لابن عبد الھادی” کا کسی نے ترجمہ وغیرہ کیا ہو تو راہنمائی فرمائیں.
جواب
المحرر کا اردو ترجمہ میرے علم میں نہیں ہے۔ البتہ “وغیرہ” یعنی اس کی بعض عربی شروحات موجود ہیں ، المحرر کی طرز پر اور بھی کتابیں ہیں، جن میں سب سے زیادہ مشہور بلوغ المرام ہوئی ہے ، اسی طرف اہل علم کی زیادہ توجہ رہی ہے ، المحرر اور بلوغ المرام میں ایک فرق یہ بھی ہے کہ المحرر میں علل وغیرہ کی ابحاث زیادہ ہیں ، اس وجہ سے بھی زیادہ لوگ اس طرف متوجہ نہیں ہو سکے کیونکہ یہ فن اہل علم میں بھی خواص کا ہے۔
فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ