سوال (538)

ایک بندے نے مجھے ایڈوانس 13 ہزار کرایہ دیا ہے ، باقی 37 ہزار ایڈوانس قابل واپسی وہ اسٹام پہ لکھے گئے ہیں ، انہوں نے صفائی وغیرہ کرنے کے بعد سارے معاملات طے ہونے کے بعد انکار کردیا ہے کہ ہم نے نہیں لینا تو اس صورت میں مجھے ایڈوانس کرایہ لینے کا حق ہے ؟ باقی جو 37 ہزار ہیں وہ تو ظاہر ہے کہ واپس کرنے ہیں ۔

جواب

وہ معاہدہ توڑنے پر گناہ گار ہیں ، باقی آپ جتنے دن استعمال کیا ہے اس کا کرایہ رکھ کر باقی واپس کر دیں ، بہترین معاملہ قرار پائے گا۔ان شاء اللہ

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ