سوال 6973

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ شیخ محترم کیا یہ حدیث ہے کہ انسان کے تین باپ ہیں؟

جواب

و علیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
ایسی کوئی صحیح روایت نہیں۔ واللہ اعلم

فضیلۃ الشیخ محمد علی حفظہ اللہ

وعليكم السلام و رحمة الله وبركاته
انسان کے تین باپ ہوتے ہیں
1 : حقیقی باپ
2 : استاذ
3 : سسر
یہ حدیث نہیں ہے۔ جھوٹی بات ہے جو روافض کی کتب کی نسبت سے بیان کی جاتی ہے، باقی حقیقی باپ تو باپ ہے ہی، استاذ بھی روحانی باپ کا درجہ رکھتا ہے یہ بات بھی درست ہے۔

قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِنَّمَا أَنَا لَكُمْ بِمَنْزِلَةِ الْوَالِدِ أُعَلِّمُكُمْ [ابوداود: 8]

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’بلاشبہ میں تمہارے لیے والد کی مانند ہوں،تمہیں سکھاتا ہوں. سندہ،حسن
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فضیلۃ الباحث ابو زرعہ احمد بن احتشام حفظہ اللہ