سوال (2604)

ایک شخص کی کل بروز اتوار نماز ظہر رہ گئی تھی، کیا وہ آج بروز سوموار ظہر کے ساتھ کل والی ظہر کی نماز ادا کر سکتا ہے؟

جواب

جس آدمی کی اتوار کے روز ظہر کی نماز رہ گئی تھی۔ اسے چاہیے کہ وقت ملنے پر جلد از جلد ادا کرے، اگلے دن کی ظہر تک نماز کو مؤخر کرنا درست نہیں ہے، تاہم اگر اسے سوموار کو اسی وقت موقع مل رہا ہے تو پڑھ لے۔ یہ نماز کی قضاء ہوگی۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ