سوال (6189)
بعض اوقات نمازیوں نے سردی سے بچنے کے لیے چادر یا مفلر اوڑھ رکھا ہوتا ہے جب وہ رکوع میں جاتے ہیں تو ان کا “پلو ” لٹک جاتا ہے، کوئی حرج تو نہیں؟
جواب
ایک پلو کا لٹک جانا سدل میں نہیں آتا، دو پلو کا لٹکنا سدل کے زمرے میں آتا ہے، کوشش کریں کہ اس طرح کپڑا یا چادر نہ لٹکیں کہ شبہ پیدا ہو۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




