سوال (6291)
کیا آج بھی لوگ پیروں کو سجدہ کرتے ہیں؟
جواب
آج بھی لوگ پیروں، قبروں، ملنگوں، زندہ اور مردہ کو سجدے کرتے ہیں، ویڈیوز آپ کو سوشل میڈیا پر مل سکتی ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل: شیخ محترم، کچھ لوگ قبر پہ دعا مانگنے کو درست نہیں سمجھتے، ایسے لوگوں کا یہ کہنا کہاں تک درست ہے؟
جواب: آج کل ہمارے ہاں اعتراضات سامنے آ رہے ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ ہر شخص مفتی بنا بیٹھا ہے، آج کسی کھاتے میں نہیں ہیں، وہ بھی فتویٰ دینا شروع کردیا ہے، اس طرح عیدین کی دعا، اور قبر پر دعا ان کا انکار کردیا گیا ہے، پھر دعا کہاں ہے، تدفین کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ثابت قدمی کی دعا کا حکم دیا تھا، اس سے سوال کیا جائے گا، اس کے علاؤہ کئی ادلہ ملتے ہیں، یہ ان لوگوں کی غیر ضروری بات ہے، عیدین کی دعا بھی صحیح البخاری سے ثابت ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




