سوال (1852)

کیا اکیلے شخص کے لیے اقامت کہنا ضروری ہے؟

جواب

اکیلا ہو یا جماعت کے ساتھ ہو اذان اور اقامت کا حکم سنت کا ہے ، اگر اہتمام ہو تو بہتر ہے ، اگر اہتمام نہ ہو تب بھی نماز درست ہے ۔ باقی اذان اور اقامت وجوب کے درجے میں نہیں ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

عرب میں ہر مسجد میں دیکھا ہے ، آدمی بعد میں آئے تو تکبیر کہتا ہے اور نماز شروع کرتا ہے، ضرور کوئی نہ کوئی اس کے ساتھ آ کر مل جاتا ہے ، پھر جماعت ہونے لگتی ہے ۔

فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ