سوال (5267)
میں گورنمنٹ ملازم ہوں نوکری چھوڑنا چاہتا ہوں، کاروبار کرنا چاہتا ہوں، لوگ کہتے ہیں کے نوکری چھوڑ کر تم نا شکری کر رہے ہو لیکن میری نیت یہ ہے کے کاروبار کروں لوگوں کی خدمت کروں اور یہ بھی سوچتا ہوں کے نوکری میں بعض اوقات کمی کوتاہی بھی ہو جاتی رزق بھی حلال نہیں رہتا اگر پینشن لوں گا تو میرے لیے کہیں آخرت میں وبال نہ بن جائے دین کی خدمت کرنا چاہتا ہوں میرا ایمان بھی ہے رزق اللہ کے ذمے ہے علماء اور مشائخ رہنمائی فرمائیں؟ جزاک اللہ خیرا
جواب
اپنا کام کاروبار بہتر ہے، کسب طیب ہے، لیکن اگر جائز کام کر رہے ہوں تو نوکری بھی جائز ہے، پینشن لینا بھی جائز ہے، باقی جی پی فنڈ ایک الگ چیز ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل: جزاک اللہ خیرا نوکری میں کمی کوتاہی ہو جاتی ہے چھوڑ سکتا ہوں کوئی شرعی ممانعت تو نہیں ہے؟
جواب: کوئی حرج نہیں ہے، اپنا کاروبار بہتر ہے، اللہ تعالیٰ آپ کو برکتیں دے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ