سوال (6105)
مسند احمد کی روایت میں جو رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نہ فرمایا کہ میں نہ اللہ کو خواب میں احسن صورت میں دیکھا، کیا اللّہ کو خواب میں دیکھا جا سکتا ہے؟
جواب
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خواب میں اللہ کو احسن صورت میں دیکھا۔ تو اللہ کو خواب میں دیکھا جا سکتا ہے لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھ کر بتادیا تو تصدیق ہوگئی کہ خواب میں اللہ کو دیکھا۔ کوئی اور دیکھے تو نہ تصدیق کی جاسکتی ہے اور نہ جھٹلایا جاسکتا ہے کیونکہ وحی کا سلسلہ ختم ہوچکا ہے۔ واللہ اعلم وعلمہ اتم
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ




