سوال (5450)
کیا اللہ تعالیٰ کو لا مکان کہنا جائز ہے اور یہ کہنا کہ اللہ تعالیٰ عرش پر مستوی ہے یہی اس کا مکان ہے؟
جواب
اللہ تعالیٰ کو لا مکاں کہنا یہ بے علمی پر مبنی ایک جملہ ہے، اللہ تعالیٰ کو مکان پر مقید کرنا یہ بھی بلا دلیل ہے، شریعت نے عقیدہ دیا ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے۔
“اَلرَّحۡمٰنُ عَلَى الۡعَرۡشِ اسۡتَوٰى” [طه: 5]
وہ بے حد رحم والا عرش پر بلند ہوا.
استواء کا معنیٰ معلوم ہے، کیفیت مجھول ہے، اس پر ایمان لانا واجب ہے۔ علو کا عقیدہ درست ہے، لا مکاں کی بحث نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ