سوال (5044)
عقیقہ میں نر بکرا ہی کرنا ہے یا چھترا(نر، مادہ) دنبہ یا بکری بھی کر سکتے ہیں؟
جواب
عقیقہ میں چھوٹا جانور کرنا افضل ہے، خواہ بکرا ہو، بکری ہو، مینڈھا ہو، مینڈھی ہو، دنبا ہو، دنبی ہو، چھترا ہو، چھتری ہو، کوئی بھی حرج نہیں ہے، مذکر و مؤنث کی کوئی بحث نہیں ہے، بس بہتر یہ ہے کہ چھوٹے جانوروں میں سے کوئی نسل ہو۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سنت سے جو جانور کرنا ملتے ہیں، وہ صرف بکرا، چھترا، بھیڑ ہی ہیں، اس کے سوا کچھ بھی ثابت نہیں ہے۔
فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ