سوال (4174)
کیا عقیقے میں بکرا وغیرہ فرض ہے؟
جواب
عقیقے کے لیے چھوٹا جانور ہونا چاہیے، بکرا شرط نہیں ہے، دنبہ یا شترہ بھی کرسکتے ہیں، اس کے لیے دو دانتہ اور بے عیب بھی شرط نہیں ہے، عمر میں چھوٹا جانور بھی دیا جا سکتا ہے، لیکن گائے اور بیل نہیں کیے جا سکتے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ
عقیقہ کے جانور کے لیے شاة کا لفظ آیا ہے، وہ بکری جو بچہ جننے کے قابل ہو اور کبش کا لفظ آیا ہے، جس کا اطلاق پوری عمر کے جوان مینڈھے پر ہوتا ہے، لہذا پوری عمر کے جوان جانور ذبح کیے جائیں، اور وہ جانور نقائص و عیوب سے پاک ہونے چاہیں کیوں کہ اللہ کی راہ میں قربان ہونے والی چیز نقائص و عیوب سے پاک ہونا افضل ہے، لیکن عقیقہ کے جانور بے عیب ہونا شرط نہیں ہے۔
فضیلۃ الباحث کامران الٰہی ظہیر حفظہ اللہ