سوال (1504)

ایک شخص سعودی عرب میں ملازمت کر رہا ہے ، جب کہ اس کی فیملی پاکستان میں ہے ، اللّٰہ تعالیٰ نے اسے بیٹا دیا ہے ، وہ چاہتا ہے کہ ایک بکرا سعودیہ میں ذبح کر لے اور جب وہ واپس لوٹے ایک پاکستان میں کرلے ، کیا ایسا کرنا جائز ہوگا ؟

جواب

اس شخص کو عقیقہ مؤخر نہیں کرنا چاہیے ، وہ ایک بکرا یا بکری سعودی عرب میں اور ایک بکری پاکستان میں بر وقت ذبح کروا دے ، جب وہ خود پاکستان آئے گا تو احباب کی دعوت کر لے۔ عقیقہ مؤخر نہ کرے۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ