سوال (846)

کیا ایسی حدیث ہے کہ جس میں یہ وضاحت ہو کہ صدقہ مستحق اور غیر مستحق دونوں کو دے دو ؟

جواب

صحیح روایات میں تو ایسا کچھ نہیں ہے ۔ واللہ اعلم

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

غیر مستحق اگر چمٹ جائے تو اس کو دیا جا سکتا ہے دینے والے پر گناہ نہیں ہوگا ۔
نبی علیہ السلام نے فرمایا مجھ سے چمٹ کر سوال نا کیا کرو. جو شخص مجھ سے چمٹ کر سوال کرتا ہے میں اس کو دے دیتا ہوں حالانکہ میں اس کو پسند نہیں کرتا ہوں [مسلم]

فضیلۃ الباحث واجد اقبال حفظہ اللہ