سوال (6267)

اس بات میں کتنی حقیقت ہے؟ جیسا اولاد والدین کے ساتھ کرے گی ویسے ہی اولاد کے ساتھ ہوگا، دلائل کی روشنی میں رہنمائی کریں؟

جواب

“کما تدین دان” اس پر تو کوئی دو ٹوک دلائل نہیں ملتے ہیں، باقی “کما تدین دان” اقوال مل جاتے ہیں، جیسا کرے گا، ویسے بھرے گا، دنیا مکافات عمل ہے، اس پر تو دلائل مل سکتے ہیں، اولاد کو والدین کے ساتھ برا کرنے کی جراءت ہی نہیں ہونی چاہیے، اگر ہے تو ظاہر سی بات ہے کہ قطع رحمی ہے، قطع رحمی کے لیے بڑی وعیدیں ہیں، قطع رحمی وہ گناہ ہے، جس کی سزا دنیا میں بھی ملتی رہتی ہے، مکافات العمل تو ہوگا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ