سوال (6269)
کیا عورت اپنے جسم سے بال صاف کر سکتی ہے بعض عورتوں کے جسم یعنی بازوں، ٹانگوں پے زیادہ بال ہوتے جیسے مرد کے جسم پے ہوتے تو کیا عورت ٹانگوں اور بازوں سے بال صاف کر سکتی ہے؟
جواب
جس بات سے شریعت خاموش ہے، گویا اس کو بخش دیا گیا ہے، در گزر کر دیا گیا ہے، ہاتھ یا پاؤں وغیرہ میں بال زیادہ ہے تو صاف کر سکتا ہے، اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




