سوال (6056)
نماز پڑھنے والے کے آگے سے اگر عورت گزر جائے چاہے وہ حائضہ نہ بھی ہو تو کیا نماز ٹوٹ جاتی ہے دوبارہ پڑھنی پڑے گی؟
جواب
دونوں طرح کی روایات موجود ہیں، نماز دہرانے کی بھی روایت موجود ہے، بعض اہل علم کا خیال ہے، خشوع و خضوع ٹوٹتا ہے، نماز نہیں ٹوٹتی۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل: اس کے متعلق شیخ محترم کوئی روایت ہے کہ کتا، گدھا اور عورت اگر آگے سے گزر جائے تو نماز کو دوبارہ پڑھو؟
جواب: اس کے بارے میں روایت موجود ہے، غالباً سنن ابی داؤد کی روایت موجود ہے، دار السلام والی سنن ابی داؤد دیکھ لیں، شیخ عمر فاروق سعید حفظہ اللہ نے سلسلۃ الصحیحہ کے حوالے سے روایت ذکر کی ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
 
					 
							




 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				