سوال (5433)
آج سے تقریباً دس سال پہلے میری والدہ نے ہم دو بہن بھائی کی شادی کے وقت زیور دیا تھا جس کی ٹوٹل قیمت اُس وقت تقریباً 90 ہزار تک تھی اور جب بقایا تین کی شادی کی باری آئی تو سونا بہت مہنگا ہوگیا ہے اور اب پہلے دو بچوں کے برابر سونا دینے کی استطاعت نہیں ہے تو جس کو سونا دیا تھا، اس بھائی نے بھائیوں اور بہن کی شادی میں اپنی طرف سے تیس۔ تیس ہزار کی مدد کی ہے اور بہن کو کافی سارا سامان وغیرہ دیا ہے اس نیت سے والدہ کی استطاعت نا ہونے کی وجہ سے ناانصافی کا مسئلہ نا بنے، کیا اس طرح کفایت ہو جائے گی؟
جواب
دیکھیں اگر دیگر بہن بھائی راضی ہیں تو ٹھیک ہے، پھر اس باب میں کوئی سختی نہیں ہوگی، اگر وہ کچھ کریں بھی تو ان کو سمجھایا جائے کہ حالات کا تقاضا یہ تھا، اس لیے ترتیب یہ بنی تھی۔ الا یہ کہ وہ بضد ہو جائیں تو دوسرا فیصلہ کیا جائے گا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ