سوال (1264)
کیا کوئی شخص اپنی بہن کو فطرانہ دے سکتا ہے ، جبکہ وہ ویسے بھی اس کی ضروریات کا خیال رکھتا ہے اور اسی طرح کوئی بہن اپنی بہن کو فطرانہ دے سکتی ہے؟
جواب
اگر بہن یا بھائی مستحق ہیں اور کفالت میں نہیں ہیں ، تو بہن بھائی آپس میں ایک دوسرے کوزکاۃ اور فطرانہ وغیرہ دے سکتے ہیں ۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ