سوال (4960)
صرف بسم اللہ سورۃ الفاتحہ کی مستقل آیت ہے یا ہر سورۃ کی مستقل آیت ہے اور کیا حالت نماز میں ہر سورۃ کے شروع میں بسم اللہ پڑھنا ضروری ہے، اس میں راجح موقف کیا ہے؟
جواب
اکثر سلفی علماء کے ہاں بسم اللہ سورۃ فاتحہ کا حصہ ہے، اس کو ملا کر سات آیات مکمل ہوتی ہیں، دیگر سورتوں میں بسم اللہ حد فاصل کے طور پر ہے، بسم اللہ ان سورتوں کا حصہ نہیں ہے، جہاں بسم اللہ لکھیں، وہ پڑھ دیں، ورنہ قرآن کا اصول یہ ہے کہ اگر قرآن پڑھنا ہے تو “اعوذ باللہ من الشیطٰن الرجیم” پڑھ لیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ