سوال (6375)
ایک شخص کی بیوی انتقال کر گئی اور اس کی کوئی اولاد بھی نہیں، آیا کہ اس عورت کا جہیز واپس عورت کے والدین کو پہنچایا جائے گا یا شوہر ہی پورے جہیز کا مالک ہوگا؟ اہل علم رہنمائی فرمائیے شریعت کی رو سے۔
جواب
عورت کے جہیز اور دیگر ساز و سامان سمیت کل مال میں سے آدھا حصہ شوہر کو ملے گا۔ (النساء:١٢)
اور باقی مال کی تقسیم کیلئے دوسرے ورثاء کا ذکر کریں کہ کون کون سے ہیں مثلاً ماں باپ یا بھائی بہن وغیرہ؟
فضیلۃ العالم فہد محمدی صاحب حفظہ اللہ




