سوال (1090)
ایک شخص نے روزہ رکھا اور اس کے بعد اس کو گردن میں تکلیف تھی تو وہ ہاسپٹل گیا تو انھوں نے پین کلر انجکشن لگایا طاقت کا نہیں تھا درد کا انجکشن تھا تو وہ روزہ پورا کرے گا یا کہ کھول لے گا ؟
جواب
روزہ ٹوٹ گیا، روزہ نہیں ٹوٹا، علماء کے دونوں موقف ہیں۔ وہ جس پر عمل کرنا چاہے ،کرلے ، زیادہ تر علماء روزہ نہ ٹوٹنے کے قائل ہیں۔
فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ
اس موضوع پر ہندوستان کے مشہور عالم دین مفتی فیض الرحمن فیض رحمہ اللہ، شاگرد شیخ ابو القاسم بنارسی کا ایک مختصر سالہ بھی ہے.
اس میں مفتی صاحب نے ان لوگوں کا رد کیا ہے جو یہ کہتے ہیں کہ طبی انجکشن لگوانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے. اور دلائل سے ثابت کیا ہے کہ عام طبی انجکشن لگوانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا ہے.
فضیلۃ العالم مطیع الرحمن انصاری حفظہ اللہ
کتاب درج ذیل لنک سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے: