سوال (2476)
کیا داڑھی رکھنا واجب ہے یا فرض ہے یا سنت ہے؟
جواب
داڑھی کے بارے میں حدیث میں جو صیغے استعمال ہوئے ہیں، وہ امر کے صیغے ہیں، “الامر للوجوب” امر وجوب کا تقاضا کرتا ہے، سوائے یہ کہ ایک قرینہ ہو جو اس وجوب کے معنی سے امر کو ہٹادے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ