سوال 7017
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا درمیانے یا آخری تشہد میں دونوں پاؤں بچھا کر بیٹھ سکتے ہیں؟
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
نہیں دایاں پاؤں کھڑا کرنا ہے۔
فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ
بچھا سکتے ہیں جیسے کہ مسلم میں ہے۔
فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ
آخری تشہد کے بیٹھنے کے دو طریقے معروف ہیں، لیکن ہماری محدود معلومات کے مطابق اس کی تین صورتیں بیان کی جاتی ہیں، اور ان میں وسعت اور تورک پایا جاتا ہے:
ایک طریقہ یہ ہے کہ دایاں پیر کھڑا رکھا جائے اور بایاں پیر ران کے نیچے سے نکال کر دائیں طرف باہر کی جانب کر دیا جائے۔
دوسرا طریقہ بھی اسی سے ملتا جلتا مگر قدرے مختلف اور کچھ مشکل ہے، اس میں بھی دایاں پیر کھڑا ہی رکھا جاتا ہے۔
تیسری صورت یہ ہے کہ جس طرح بایاں پیر دائیں طرف نکالا ہوا ہوتا ہے، اسی طرح دائیں پیر کو بھی کھڑا کرنے کے بجائے اسی طرف نکال دیا جائے، یعنی دونوں پیر دائیں طرف نکال کر بیٹھا جائے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل: السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
تیسری حرکت کی دلیل مل سکتی ہے؟ اگر آسانی سے مل جائے تو۔
جزاکم اللہ خیر واحسن الجزاء فی الدنیا والاخرۃ
جواب:
عن عبد الله بن الزبير قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا قعد في الصلاة جعل قدمه اليسرى بين فخذه وساقه، وفرش قدمه اليمنى ووضع يده اليسرى على ركبته اليسرى، ووضع يده اليمنى على فخذه اليمنى وأشار بإصبعه.
[صحیح] – [رواه مسلم]
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




