سوال (6136)

ایک وقت میں دو یا دو سے زیادہ شادیوں کیلئے ایک خطبہ کافی ہوگا یا ہر شادی کیلئے الگ الگ نکاح کا خطبہ پڑھا جائے گا؟

جواب

نکاح کے لیے خطبہ شرط نہیں ہے، مستحب ہے، اگر آپ ایک خطبہ ارشاد فرماتے ہیں، فریقین کو نصحیت کرتے ہیں، اس کے بعد ایجاب و قبول کر دیتے ہیں تو اس سے نکاح پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ

ایجاب و قبول لازمی ہے، وہ سب سے الگ الگ کروا لے، خطبہ مسنون ہے وہ ایک بھی کافی ہے۔ ان شاء اللہ

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ