سوال (2634)

اہل حدیث مر تو سکتا ہے، لیکن کفریہ عقیدہ رکھنے والوں کو اپنے چینل سے یا اپنی مساجد سے تقریر کی اجازت نہیں دے سکتا ہے، ایسا صرف وہی کر سکتا ہے، جس کا منہج اخوان المسلمین والا ہو، پروگرام ہوجانے کے بعد ہم پوچھیں گے کہ کتنے مسلمانوں کو حقیقی منہج کی راہنمائی ملی اور کتنے صحیح المنہج انحراف کے راستے نکل گئے ہیں ۔
کیا یہ درست ہے؟

جواب

کسی بھی شخص سے اچھا لے لیں برا ترک کر دیں، اب یہ جھگڑا تو نہیں ہے، ڈاکٹر صاحب کی خدمات کو تقابل ادیان کے شعبہ میں رکھ کر سمجھ لیں، ان کا یہی تخصص ہے، جس کا ثانی بھی نہیں ملتا ہے، اس کے علاوہ خوامخواہ کی تنقید اور بحث نقصان دہ ہے، انہوں نے خود کبھی ایسا دعویٰ نہیں کیا ہے۔

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ

بے جا تنقید کرنا عقل مندی نہیں ہے، اگر ڈاکٹر ذاکر نائیک حفظہ اللہ کے کسی بیان و کتاب میں کوئی عقیدہ توحید وایمان کے منافی بات ہے تو اس پر اس حسن طریقے سے علم تحقیق کی بنیاد پر نشاندہی کر دیں، اگر ایسا کچھ نہیں ہے تو پھر اپنی آخرت کیوں خراب کر رہے ہیں۔

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ

دلیل کی بنیاد پر ڈاکٹر صاحب مان بھی لیں گے، کم از کم مقلد تو نہیں ہیں جو ضد کریں۔

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ