سوال (2079)
ایک آدمی دکان پہ ملازمت کرتا ہے، مالک دکان کم اجرت دیتا ہے، بارہا کہنے کے باوجود اجرت نہیں بڑھاتا ہے، حالانکہ دکان ٹھیک ہے تو کیا ملازم غلے میں سے کچھ رقم چوری چھپے لے سکتا ہے؟ جس سے گزر بسر کر سکے۔
جواب
اس کا یہ عمل چوری ہوگا جو کہ کبیرہ گناہ ہے۔
فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ
غلے سے رقم نکالنا چوری کے زمرے میں آئے گا اس کی قطعا اجازت نہیں ہے، باقی وہ وہاں سے ملازمت چھوڑ کر کہیں اور مناسب جگہ نوکری کر سکتا ہے، جہاں اس کو کام کے مطابق اجرت ملتی ہو۔
فضیلۃ الباحث کامران الہیٰ ظہیر حفظہ اللہ