سوال (6209)

درود شریف کے نام مثلاً کہا جاتا ہے کہ درود ابراھیمی، تو کیا یہ نام اس کے علاوہ دیگر کوئی بھی نام درود شریف کا قرآن و حدیث سے صحیح سند کے ساتھ ثابت ہے؟

جواب

ہماری معلومات کے مطابق درود کے اس طرح نام نہیں رکھے گئے، ابراہیمی، صدیقی، فاروقی، ایسا نہیں ہے، باقی اہل علم پہنچان کے لیے ذکر کرتے ہیں، کیونکہ لوگوں نے ایجاد کرلیے ہیں، اس اعتبار سے اہل علم کہتے ہیں کہ مسنون درود پڑھیں، درود ابراہیمی پڑھیں، اس لیے کہ اس میں سیدنا ابراہیم علیہ وسلم کا ذکر ہے، میں نہیں سمجھتا کہ اس کی دلیل ہے، اس کو اس نام سے موسوم کیا گیا ہو، ایسا نہیں ہے، باقی اس کے الفاظ تھوڑے کم زیادہ وارد ہیں، لیکن یہی ہے، باقی لوگوں نے جو بنائے ہیں، وہ ضعیف اور بے اصل روایات ہیں، اس لیے جلاء الافہام ابن قیم کی کتاب کا مطالعہ کرنا چاہیے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ