سوال (1198)

کیا ایزی پیسہ ، جاز کیش وغیرہ میں پیسے نہیں رکھنے چاہیں ، اس میں شرعا کیا حکم ہے اور جو علماء اس سے منع کرتے ہیں کس شرعی قباحت کے تحت منع کرتے ہیں ، اس حوالے سےمفصل جواب درکار ہے ؟

جواب

اس میں کئی قسم کے اکاؤنٹ ہیں ، ایک صرف وہ ہیں جس میں آپ کے پیسے رکھتے ہیں ، اور آپ اسی سے آگے ٹرانسفر کرتے ہیں ، اسی پر پیسے منگوا لیتے ہیں ، اس میں تو وہ جو چارجز ہیں وہ کبھی کبھار کاٹتے ہیں ، وہ بھی ہر رقم پہ نہیں کاٹتے ہیں ان کا اپنا ایک اصول ہے اس کے مطابق چلتے ہیں ، ایسے اکاؤنٹ میں شرعا کوئی حرج نہیں ہے اور کچھ اکاؤنٹس ایسے ہیں ، جس میں آپ پیسے رکھ بھی سکتے ہیں ، ٹرانسفر بھی کرسکتے ہیں ، لیکن اس رقم کے عوض منٹس ، ایس ایم ایس وغیرہ یا دیگر سہولیات دی جاتی ہیں ، وہ اکاؤنٹ غلط ہے کیونکہ جو بھی سہولیات وہ رقم کے عوض دیتے ہیں ، وہ ربا اور سود کے زمرے میں آتاہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ