سوال (1100)

کیا اہل تشیع کا جنازہ پڑھ سکتے ہیں؟

جواب

ارشادِ باری تعالیٰ ہے ۔

“مَا كَانَ لِلنَّبِیِّ وَٱلَّذِینَ ءَامَنُوۤا۟ أَن یَسۡتَغۡفِرُوا۟ لِلۡمُشۡرِكِینَ وَلَوۡ كَانُوۤا۟ أُو۟لِی قُرۡبَىٰ مِنۢ بَعۡدِ مَا تَبَیَّنَ لَهُمۡ أَنَّهُمۡ أَصۡحَـٰبُ ٱلۡجَحِیمِ” [التوبة : 113]

شیعہ سے مراد اگر روافض ہیں یعنی بارہ اماموں والے «بعد کے علماء کا اس پر اتفاق ہے کہ رافضہ کا اطلاق اثنا عشریوں پر ہے اصول مذھب شیعہ للقفازی» تو یہ کافر ہے ، ان کے ہاں شرک ہے۔ اصحاب رسول کو کافر کہتے ہیں، اماں جی عائشہ کو زانیہ کہتے ہیں ، قرآن میں تحریف کے قائل ہیں ،اللہ کو غلطی لگ جانے کے قائل ہیں اور بعض چیزیں ہونے کے بعد اللہ کے علم میں آتی ہیں ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ دنیا میں لوٹیں گے ، اس کے قائل ہیں وغیرھم
ایسے عقائد کے حامل کی تکفیر نہ کرنے والا بھی کافر ہے جیسے کہ ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے صارم المسلول میں فقط عائشہ رضی اللہ عنہ کے قضیہ میں«یعنی جو کہے کہ زانیہ تھیں نعوذ باللہ من ذلک کله وہ کافر ہے اور تکفیر نہ کرنے والا بھی» نصا بیان کیا ہے۔۔۔
شیخ ابن باز رحمہ اللہ کا فتویٰ بھی دیکھ لیا جائے .

فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ