سوال (5503)

کیا ایماندار “جن” جنت میں جائیں گے؟

جواب

ارشاد باری تعالیٰ ہے۔

وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ،

قرآن مجید نے دو ٹوک طریقے سے فیصلہ کر دیا کہ جن و انس کو اللہ نے اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا ہے، تو جو عبادت کرے گا، ایمان اور عملِ صالح کو اختیار کرے گا وہ جنت میں رہے گا، ظاہر سی بات ہے، دلائل پڑھتے چلے جائیں، جو انسانوں کے لیے ہیں وہ ان کے لیے ہیں، ابلیس کو کہا تھا: تُو اور جو تیری پیروی کریں گے، تیرے ساتھ، ان کو جہنم میں ڈال دیا جائے گا، میں جہنم کو بھروں گا، جن و انس دونوں سے، پوچھا جائے گا، دلائل پر اگر غور کریں تو مسئلہ واضح ہے، اور بڑی کتابیں دیکھ سکتے ہیں آپ اس کے اوپر، شرح عقیدہ طحاویہ اور ایسے مباحث میں مل جائیں گی۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ