سوال (1118)
کیا فیض علی نام رکھا جا سکتا ہے ؟
جواب
یہ نام صحیح نہیں ہے ، فیض اللہ یا فیض الرحمن ہونا چاہیے ، جیسے ربنواز ہوتا ہے ، محمد نواز صحیح نہیں ہوتا ہے ، فیض محمد نہیں ہوسکتا ہے تو فیض علی بھی نہیں ہوسکتا ہے ، اجتناب اولی ہے ، باقی تاویلات تو ہوسکتی ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
عجمیوں کے ہاں کئی دفعہ ناموں سے کچھ مقصود نہیں ہوتا اور نہ ہی وہ معانی کو سمجھتے ہیں ، جبکہ بعض دفعہ اس میں شرک وغیرہ کا اشتباہ ہوتا ہے ، ایسے ناموں سے بچنا چاہیے ، اچھا نام مولود کا حق ہے ، اس لیے اہل علم سے پوچھ کر اچھا نام رکھا جائے۔
فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ